ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ونڈے سیریز جیت لی

,

   

آخری ونڈے میں مہمان ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست‘کلدیب یادو میان آف دی میاچ

نئی دہلی : تیسرے ایک روزہ میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دی اور سیریز پر 1۔2 سے قبضہ کرلیا۔یک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو بہ آسانی 7 وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلیہے۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کی اور محض 99 رنوں پر ساری ٹیم اوٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی طرف سے اسپنروں نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو سنبھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری تو شبھمن گل نے تیز شروعات کی۔ ہندوستان نے جیت کے لیے درکار 100 رنوں کے نشانہ کو محض 3 وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔ شبھمن گل 49 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شریئس ایر 28 رن بنا کر ناٹ آوٓٹ رہے۔ٹیم انڈیانے اس وقت میاچ جیت لیا جبکہ 186گیندیں باقی تھیں۔کلدیپ یادو کو میان آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا جنہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4.1اوور میں ایک میڈن اوور کرتے ہوئے 18رن دیکر 4کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم محض 99رنوں پر اوٹ ہوگئی تھی ۔