ہندوستان نے عمان کو 3-1 گول سے شکست دی

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کی انڈر17 لڑکوں کی فٹبال ٹیم نے مسقط میں ایک دوستانہ میچ میں عمان کے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو باآسانی 3-1 سے شکست دی جس میں دو پنالٹی اسکور بھی ہیں ۔ہندوستانی ٹیم نے سعودی عرب کے دمام میں 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے اے ایف سی انڈر17 ایشیائی کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر عمان کا مقابلہ کیا۔ مقابلے کے آغاز کے آٹھ منٹ بعد تھوکچوم (18ویں منٹ ) اورگینگٹے (10ویں منٹ) نے پنالٹی کوگول میں تبدیل کرنے کے بعد مہمانوں کی برتری کو دوگنا کردیا۔دوسرے ہاف میں لالپیکھلوا (69ویں منٹ) نے ایک اور پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو 3-0 کی برتری دلادی۔میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل عمان کی جانب سے واحد گول الہیتھم الشوقیلی نے کیا۔پہلے ہاف کے آغاز سے ہی ہندوستانی ٹیم نے حاوی ہونے کی کوشش کی۔ ساتویں منٹ میں ڈینی کے پاس پر لالپیکھلوا کا شاٹ گول سے باہر ہوگیا۔ اس کوشش کے بعد ہندوستان کو تین منٹ بعد پنالٹی ملی۔ گنگٹے نے گول بنانے میں کامیابی حاصل کی اور ہندوستان کو برتری دلانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ 18ویں منٹ میں گائٹ کے پاس پر تھوکچوم نے برتری کو دگنا کردیا۔ہندوستان نے چند اور مواقع گنوا دیے لیکن نوجوان مزید گول کرنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ کورو کا طاقتور شاٹ ہاف ٹائم سے پہلے فری کک پر پول سے لگا۔دوسرے ہاف میں بھی بیبیانو فرنینڈس کی ٹیم شروع سے ہی حملہ آور حکمت عملی کے ساتھ سامنے آئی۔ہندوستان کو کچھ فری ککس ملے لیکن ٹیم ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔گیٹ کی فری کک کو مخالف ٹیم نے 48ویں منٹ میں ناکام بنا دیا۔کورو سنگھ نے عمان کے دفاع کو مسلسل پریشان کیا۔ اس نے اپنے شاٹس سے مخالف گول کیپر کا خوب امتحان لیا۔کورو کے 61 ویں منٹ میں لالپیکھلوا کے کراس کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے۔نو منٹ بعد تمیم البوراکی نے لالپیکھلوا کے خلاف باکس کے اندر فاؤل کیا اور ہندوستان کو ایک اور پنالٹی ملی۔لالپیکھلوا نے گول کرکے ہندوستان کو 3-0 سے آگے کردیا۔عمان کی جانب سے واحد گول الشوکیلی نے 88ویں منٹ میں فری کک پرکیا۔ تمیم البرکی کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ٹیم کو بقیہ وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔