نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تاریخی ڈانڈی مارچ کے 91 سال کی تکمیل کے موقع پر آج الزام عائد کیا کہ ہندوستان پر آمرانہ قوتوں کی گرفت تیزی سے مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس ان قوتوں کی قیادت کررہا ہے ۔ کانگریس لیڈر نے عوام سے اپیل کی کہ گاندھی جی کی تقلید کریں اور ہر قسم کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے سے پس و پیش نہ کریں ۔ /12 مارچ 1930 ء کو گاندھی جی نے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی (گجرات) تک مارچ کیا تھا جس کا مقصد انگریزوں کے عائد کردہ نمک ٹیکس قانون کو توڑنا تھا ۔ راہول نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسان ڈانڈی مارچ کی روایت کو آگے بڑھارہے ہیں اور مخالف کسان مودی حکومت انگریزوں جیسا عمل کررہی ہے جنہوں نے ستیہ گرہ کو ناکام بنانا چاہا ۔