ہندوستان پڑوسی ممالک کو مفت ویکسین فراہم کرنے تیار،پاکستان کا نام شامل نہیں

   

نئی دہلی: ہندوستان کے ‘سیرم انسٹی ٹیوٹ’ کی تیار کردہ ‘کووی شیلڈ’ کی 20 لاکھ خوراکیں 20 جنوری کو بنگلہ دیش روانہ کی جائیں گی۔ ہندوستان عنقریب افغانستان، نیپال، مالدیپ، میانمار، سری لنکا، بھوٹان اور ماریشس کو ویکسین فراہم کرے گا۔ تاہم اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔بنگلہ دیش کے وزیرِ صحت زاہد ملک نے بتایا کہ حکومت ہند ‘کووی شیلڈ’ کی خوراکیں بنگلہ دیش کو بطور تحفہ بھیج رہی ہے جس کے بعد 25 جنوری سے ویکسین کی کمرشل سپلائی شروع ہو گی۔ نومبر میں بنگلہ دیش کی کمپنی ‘بیکسمکو فارماسوٹیکلز’، حکومتِ بنگلہ دیش اور سیرم انسٹی ٹیوٹ میں سہ فریقی معاہدہ ہوا تھا۔ جس کے تحت بنگلہ دیش ‘کووی شیلڈ’ کی تین کروڑ خوراکیں خریدے گا۔ہندوستان سے ہمسایہ ملکوں کو ویکسین کی جو پہلی کھیپ جائے گی وہ جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوگی۔ تاہم اس کے بعد متعلقہ ممالک ہندوستان دوا ساز کمپنی ‘بھارت بائیو ٹیک’ یا سیرم انسٹی ٹیوٹ کو ویکسین کی قیمت ادا کر کے اسے حاصل کر سکتے ہیں۔