ہندوستان پہلے مقام سے محروم

   

ایڈیلیڈ ۔ بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا دوسرا میچ یہاں ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیاکو10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ یہ سیریز اب 1-1 سے برابری پر آگئی ہے۔ اس میچ کے بعد ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا پوائنٹس ٹیبل بھی مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ آخری ٹسٹ جیت کر نمبرون بننے والی ٹیم انڈیا اب یہ تاج کھو چکی ہے۔ اس کے علاوہ فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی دھکا لگا ہے۔ ایڈیلیڈ ٹسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی جیت کا فیصد 61.11 تھا اور وہ پہلے نمبر پر تھی لیکن اس شکست کے بعد ٹیم انڈیا سیدھے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کی جیت کا فیصد اب 57.29 ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم اب تسرے نمبر سے راست پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کی فتوحات کا تناسب 57.69 سے بڑھ کر60.71 ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم 59.26 فتوحات کے فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے پاس نمبر ایک تک پہنچنے کا موقع ہے، اگر وہ دوسرے ٹسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست دیتا ہے۔