ہندوستان پیرس معاہدہ سے بڑھ کر کام کررہا ہے :مودی

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن جی ۔20 کانفرنس سے ورچول خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہ صرف پیرس معاہدہ پر قائم ہے بلکہ اس سے بڑھ کر کام کررہا ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد کرنے پر ہم نے اپنی توجہ مرکوز کی ہے ۔ یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ ہم ماحولیات کی تبدیلی پر دھیان دیں ۔ ہندوستا ن نے کم کاربن پیدا کرنے والے اقدامات کئے ہیں اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ ہندوستان نہ صرف پیرس معاہدہ پر قائم ہے بلکہ اس سے بڑھ کر اپنے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔