ہندوستان کا اب کوئی دوست نہیں فاروق عبداللہ کا دعویٰ

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا اس وقت کوئی دوست نہیں ہے اور یہاں تک ہندو اکثریتی ملک نیپال نے بھی اسے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی بات کرتے ہیں۔ وہی دوسری طرف ان کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا انہی کشمیریوں پر ڈنڈا چلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں پیپلز الائنس فارگپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی)، جس کے وہ سرپرست بھی ہیں، کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کا کوئی دوست نہیں ہے۔ اس کو ہندو ملک نیپال نے بھی چھوڑا ہے۔ بھوٹان دشمن، بنگلہ دیش جس کو آزاد کرایا وہ بھی دشمن، سری لنکا بھی دشمن۔ اگر ہم یہ باتیں کرتے ہیں تو کیا ہم جھوٹ بولتے ہیں؟