ہندوستان کا بھوٹان کو4000 کروڑ روپے کا قرض

   

تھمپو (بھوٹان)، 11 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے بھوٓٹان میں توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے بھوٹان کو 4,000 کروڑ روپے کی قرض امداد کا اعلان کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی، دماغی صحت کی خدمات اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر ہیں، منگل کو یہاں بادشاہ جگمے کھیسار نامگیل وانگچک سے ملاقات کی۔