ہندوستان کا تجارتی خسارہ 6.8 بلین ڈالر ہوگیا

   

نئی دہلی: تجارتی سامان اور خدمات کے شعبے کی برآمدات کے مقابلے درآمدات میں زبردست اضافے کی وجہ سے ڈسمبر 2024 میں ملک کا تجارتی خسارہ اس کے گزشتہ برس کی اسی مدت کے 2.76 ارب ڈالر کے مقابلے تقریباً ڈھائی گنا بڑھ کر 6.8 بلین ڈالر ہوگیا۔چہارشنبہ کو یہاں وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈسمبر 2024 میں ملک کی کل برآمدات 0.93 فیصد بڑھ کر 70.67 بلین ڈالر ہوگئیں جو ڈسمبر 2023 میں 70.02 بلین ڈالر تھیں۔ لیکن، اسی عرصے کے دوران کل درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جو 72.78 بلین ڈالر سے بڑھ کر 77.44 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح اس عرصے کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.76 بلین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً ڈھائی گنا بڑھ کر 6.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔زیر جائزہ مدت کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 38.39 بلین ڈالر کے مقابلے میں 0.99 ڈالر کی کمی سے 30.01 بلین ڈالر ہوگئیں، لیکن درآمدات 57.15 بلین ڈالر کے مقابلے میں 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 59.95 بلین ڈالر ہوگئیں۔