ہندوستان کا جمعرات کو سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ

   

اڈیلیڈ ۔سوریا کمار یادیو کی حیران کن ڈیتھ اوورز بیٹنگ نے ہندوستان کو 5 وکٹوں پر 186 رنز تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔کمار نے 25 گیندوں پر61 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ اس کے بعد ہندوستان کیفاسٹ بولروں نے شاندار بولنگ کی اور پاور پلے کے اختتام تک زمبابوے کا اسکور 3 وکٹ پر 28 تک محدودکردیا۔ پھر 5/36 رنز کے بعد زمبابوے کی مزاحمت شروع ہوئی ۔ ہندوستان نے اننگز میں 12ویں، 13ویں اور 14ویں اوور میں ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پھر شان ولیمز اور سکندر رضا نے مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 35 گیندوں پر60 رنز بنائے جس کے باوجود زمبابوے کا رن ریٹ کبھی بھی ضرورت کے مطابق نہیں ہو سکا اور ٹیم کو 71رنز سے شکست ہوئی ۔قبل ازیں کے ایل راہول نے لگاتار دوسری نصف سنچری 35 گیندوں پر 51 رنز کی شکل میں مکمل کی ۔کوہلی نے 25 گیندوں پر26 رنز بنائے۔ اس کامیابی کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ میں پہلے مقام پر رہی اور اس کا سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا ۔