ہندوستان کا دورہ آسٹریلیا ،گنگولی 14 دن کے قرنطینہ کے مخالف

   

نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کی مخالفت کردی۔صدر بی سی سی آئی گنگولی نے کہا ہے کہ دو ہفتے کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، چاہتا ہوں کہ قرنطینہ کے دنوں میں کمی ہو، ایک جگہ اتنے دن رہنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا چودہ دن قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا۔گنگولی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کر دی ہے ، دسمبر جنوری میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان چار ٹسٹ میچز مقرر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں قرنطینہ کا دور کم سے کم دنوں کا چاہتے ہیں کیونکہ سریز مشکل ہوگی، آسٹریلیا ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔