ہندوستان کا نام دنیا بھر میں خواتین نے روشن کیا‘ اسپیکر اسمبلی کا خطاب

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے کے سی آر حکومت کی اسکیمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کو مسلسل تین دن تک منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہیلا بندھو کے تحت منعقدہ پروگرام میں سیلف ہیلپ گروپس، آنگن واڑی ورکرس اور دوسروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اسپیکر اسمبلی نے خواتین کی ترقی کیلئے کام کرنے والی شخصیتوں کو تہنیت پیش کی۔ خواتین کی جانب سے پوچارم سرینواس ریڈی کو راکھی باندھتے ہوئے خواتین کی بہبود کی مساعی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی ترقی میں خواتین نے اہم رول ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں خواتین نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ حکومت کی جانب سے بیواؤں اور بیڑی ورکرس کو پنشن فراہم کیا جارہا ہے۔ لڑکی کی پیدائش پر 13 ہزار روپئے اور لڑکے کی پیدائش پر 12 ہزار روپئے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کی باقاعدہ ہر ماہ اجرائی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے آئیں تاکہ ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔ر