ہندوستان کو اسرائیل پر حملے سے سبق سیکھنا چاہیے

   

نئی دہلی : نیشنل سیکوریٹی گارڈ(این ایس جی )کے ڈائرکٹر جنرل ایم اے گنپتی نے دہلی کے ڈی آر ڈی او بھون میں نیشنل سکیورٹی گارڈکے انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک سمینار سے خطاب میںکہا کہ اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ہندوستان کو انتہائی دہشت گردی کے حالات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر کرائسز مینجمنٹ رسپانس فریم ورک کی تیاری کرنا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ترقی کے باوجود، یہ آدمی اور ہتھیار ہی ہیں جو حتمی فرق کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل میں دہشت گردی کے اچانک حملے کے پیمانے اور تناسب کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا