حیدرآباد ۔ رکن پارلیمان حیدر آباد وصدر کل ہند مجلں اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ائیرفورس نے دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کرکے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہندوستان کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق ہے ۔اویسی نے مزید کہا کہ ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے اور ہم اس معاملہ میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اگر ہم اپنے ملک سے ان چیزوں کو دور نہیں کرئینگے تو دوسرا ملک ہماری طرف بری نگاہ سے دیکھے گا ۔ اب ہندوستان کو چاھیئے کہ اب وہ پاکستا ن کے دہشت گرد حافظ سعید اور مسعود اظہر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں ۔
اویسی نے پاکستان سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہوں نے ہمارے جس پائلٹ کو اغوا کیا ہے ان کو جلد ازجلد رہا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ انکو باعافیت ہندوستان تک پہونچائے ، اور باعزت بغیر کسی تکلیف کے ہندوستان پہونچے۔