ہندوستان کو مسلمانوں کا قبرستان بنا دینے انتہا پسند ہندو کی دھمکی

   

نئی دہلی: ہندو انتہا پسند رہنما بجرنگ منی داس جو مسلمانوں کے قتل عام اور عصمت دری پر اکسانے کے الزام میں ضمانت پر ہے نے ایک بار پھر ہندوؤں کو مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسایا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے والے انتہا پسند ہندو رہنما بجرنگ داس نے اپنے نئے متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ ہندو راشٹر کے قیام کیلئے مسلمانوں کی نسل کشی ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بجرنگ منی داس کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے مسلم جہادیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔بجرنگ منی داس نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ماضی میں ایک پْر امن ملک تھا لیکن مسلمانوں کے داخلے کے بعد اس کا امن تباہ ہوا۔ بجرنگ دل پہلے بھی ہندوستان کو مسلمانوں کا قبرستان بنانے کی دھمکی دے چکا ہے۔بجرنگ مونی داس سیتا پور میں مہارشی شری لکشمن داس اْداسی آشرم کا چیف پجاری ہے۔بجرنگ داس کو گزشتہ برس 13 اپریل کو مسلمان مردوں کو قتل اور خواتین کی عصمت دری پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم بجرنگ منی داس نے عدالت میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی اور آئندہ ایسا بیان نہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہے۔
کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ
نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں معمولی اضافے کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 36 بڑھ کر 1921ہو گئی جبکہ تین متاثرین کی موت ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6,914کوویڈ کے ٹیکے دئے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 63 لاکھ 46ہزار 917افراد کو ٹیکے دئے جاچکے ہیں۔