ہندوستان کو کسی بھی خطرہ سے بچانے امریکہ تیار

,

   

گلوان تصادم پر پومپیو کا ردعمل، ہند ۔ امریکی تبادلہ اور تعاون کے بنیادی سمجھوتے پر دستخط

نئی دہلی : امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ہندوستان کو کسی بھی خطرہ سے بچانے کے لئے امریکہ اِس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہندوستان کی مقتدر اعلیٰ کے دفاع میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دہلی کے نیشنل وار میموریل کا دورہ کرنے کے بعد اُنھوں نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں گلوان وادی میں شہید ہونے والے ہندوستانی سپاہیوں کو خراج پیش کیا ہے۔ امریکہ، ہندوستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہندوستان اپنے مقتدر اعلیٰ اور اپنی آزادی کے دفاع میں جدوجہد کررہا ہے۔ پامپیو اور ڈیفنس سکریٹری مارک ٹی ایسپر پیر کے روز ہندوستان پہونچے اور اِن دونوں نے ہند ۔ امریکی دفاعی اور سلامتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم مذاکرات کئے۔ مشرقی لداخ میں ہندستان کے چین کے مابین جاری تعطل کے درمیان آج بروز منگل ہندستان اور امریکہ نے تبادلے اور تعاون کے ایک بنیادی سمجھوتے پر دستخط کئے جو حسا س سٹلائٹ اعداد و شمار میں ساجھیداری کا ایک اہم فوجی معاہدہ ہے ۔اس معاہدے پر دونوں ممالک کے مابین تیسری 2 + 2 وزارتی میٹنگ کے دوران دستخط ہوئے ۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکی فریق کی قیادت کی جبکہ ہندوستانی فریق کی قیادت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کی۔گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین اس نوعیت کا یہ چوتھا دفاعی معاہدہ ہے جس کے تحت امریکی مصنوعی سیاروں سے ہندوستان کواہم ڈیٹا اور ٹوپوگرافیکل تصاویر تک رسائی کی اجازت ہوگی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نقشہ جات ، سمندری اور ایروناٹیکل چارٹس ، جیو فزیکل اور جیو مقناطیسی اعداد و شمار کا تبادلہ کرسکتے ہیں ۔ اس سے ہندوستان فوجی اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں مدد ملے گی۔