ہندوستان کو کسی کی نقل کی ضرورت نہیں: بھاگوت

,

   

نئی دہلی : ہمیں اپنی شناخت کو برقرار رکھنا چاہیے ،اپنے ماضی کو زندہ کرنا چاہیے لیکن یہ سب کام راتوں رات نہیں ہوسکتے،اچا نک تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔ جب لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ ہمارے آباو اجداد بے وقوف تھے تو یہ ان کے اپنے مفاد کے لئے تھا لیکن ہم نے کیوں مانا۔ یہ ہماری غلطی ہے۔ دراصل دوسری تہذیبوں نے ہندوستان کے ماضی کو ختم کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتی تھیں، ہم اپنی تاریخ بھول چکے ہیں۔ان تاثرات کا اظہار آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کیا۔ انہوں نے ہندوستان پر اپنی تاریخی شناخت کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہاکہ ہندوستان کو کسی کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہیں یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر تضحیک سے بچنے کے لیے ہمیں دوسرے ممالک کی نقل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔کتاب’کنک ٹنگ ود دی مہابھارت‘ کی رسم اجرا کے موقعہ پر موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستانیوں نے اسے قبول کیا جو ان کی تاریخ، آباو اجداد اور ثقافتی طریقوں کا مذاق اْڑانے کی کوشش کی گئی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہماری تاریخ کو پڑھنے اور محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم چین، روس یا امریکہ کی نقل کر کے ترقی نہیں کر سکتے۔