ہندوستان کو 18رنوں سے ہرا کر نیوزی لینڈ ورلڈ کپ2019کے فائنل میں داخل۔

,

   

مانچسٹر۔نیوز ی لینڈ نے چہارشنبہ روز اولڈ ٹرافور ڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوران ہندوستان کواٹھارہ رنوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سیاہ ٹوپی والی مذکورہ نیوز ی لینڈ کی ٹیم اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلے میں انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلنے جانے والے مقابلے میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے ساتھ خطاب حاصل کرنے کا مقابلہ کرے گی۔

فائنل میں رسائی کے لئے نیوزی لینڈ نے دومرتبہ ورلڈ چمپئن رہے ہندوستان کو سیمی فائنل میں اٹھارہ رنوں سے شکست دی ہے۔

نیوزی لینڈ جس نے 2015کے ورلڈ کپ فائنل میں اسڑیلیاء کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیاتھا‘ سیمی فائنل کے دوران پچاس اوور کر کھیل کھیلنے کے بعد 239اٹھ وکٹ کے نقصان سے بنائے تھے مگر منگل کے روز بارش کی وجہہ سے کھیل روک دیاگیاتھا۔

چہارشنبہ کے روز ہندوستان کو نیوز ی لینڈ کی جانب سے بنائے گئے اسکور کا تعقب کرنے کا موقع فراہم کیاگیا مگر کین ویلسن نے اپنی بہترین گیند بازی کے ذریعہ ہندوستان کی بلے بازی کے ٹاپ ارڈر کو ڈھیر کردیا۔

کپتان ویراٹ کوہلی کے بشمول ٹاپ ارڈر جس میں روہت شرما‘ کے ایل راہول‘ ریشپ پنت بالترترتیب ایک‘ ایک اور 34رن بناکر اوٹ ہوگئے۔

انگلینڈ اور آسڑیلیاء کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے فائنل میں مقابلہ ہوگا۔