ہندوستان کیلئے نامزد امریکی سفیر کا نام2 سال بعد منظور

   

واشنگٹن : ہندو ستان کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام 2 سال کی تاخیر کے بعد منظور کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی طرف سے ہندوستان کے لیے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ نے 42 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہندو ستان کے لیے امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے ایریک گارسیٹی کا نام 2 سال قبل دیا گیا تھا۔ایریک گارسیٹی لاس اینجلس کے میئر رہ چکے ہیں۔