نئی دہلی ۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کافی عرصے سے مسابقت چل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے شائقین ایک دوسرے کو جیتتا نہیں دیکھ سکتے لیکن فی الحال ہندوستانی شائقین اور ٹیم انڈیا کی ایک بڑی مجبوری ہے اور وہ اس لیے پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں کرنی ہوں گی۔ یہ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مجبوری ہے۔ دراصل ڈبلیو ٹی سی کے فائنل تک کا سفر اس وقت ہندوستان کے لیے بہت مشکل نظرآرہا ہے کیونکہ اگر پاکستانی ٹیم اگلے دو ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیتی ہے تو ہندوستان کا یہ راستہ آسان ہو جائے گا۔ اگر ہندوستانی ٹیم براہ راست ڈبلیو ٹی سی فائنل میں رسائی کرنا چاہتی ہے تو اسے بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے لیکن یہ دونوں میچ جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر ٹیم انڈیا ایک بھی میچ ہارتی ہے یا ڈراکرتی ہے تو اس کے لیے فائنل کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے۔ دراصل جنوبی افریقی ٹیم 63.33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوڑ میں سب سے آگے ہے۔