ہندوستان کی آبادی آئندہ برسوں میں چین سے زیادہ ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ

,

   

جنیوا (ایجنسی): 2027ء ؁ تکہ ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہوجائے گی۔ یہ دعوی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس صدی کے اختتام تک ہندوستان سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ فی الحال ہندوستان کی آبادی ایک ارب ۶۳/ کروڑ ہے او ر چین کی آبادی ایک ارب ۲۴/ کروڑ ہے۔

ورلڈ پاپیولیشن پراسپیکٹس 2019ء کے عنوان سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق 2050ء تک ہندوستان 164کروڑ کی آبادی میں اضافہ کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ اقوام متحدہ کے متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر جان ولیم کے مطابق گذشتہ ۹۶/ برسوں میں دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھی ہے۔ اگر یہی رفتار رہی تو صدی آخری تک آبادی ۲۱/ ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق 2050ء تک دنیا کی کل آبادی کا نصف حصہ صرف ۹/ ممالک میں ہوگا۔ ان میں ہندوستان، پاکستان، نائجیریا، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، انڈونیشیا، مصر اور امریکہ ہیں۔