ہندوستان کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں کے بغیر ادھوری

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی جمعیت العلماء کے انتخابات، مولانا غیاث الدین رحمانی کا خطاب

کاماریڈی ۔ صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی نے مسجد نور اندرا نگر کالونی میں جمعیت العلماء ضلع کاماریڈی انتخاب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں کے بغیر ادھوری ہے۔حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے آخری وقت میں تمام مسلمانوں کی نمائندگی کی اور ایمان کی حفاظت کے ساتھ ملک کو غلامی سے آزادی کی ذمہ داری اپنے فرزند کو سونپی ۔ محمود الحسن رحمۃ اللہ ریشمی رومال اور اسی طرح کئی تحریکیں آزادی ہند کے لئے چلائی، مالٹا کی جیل کی صعوبتیں برداشت کی جیل سے واپسی پر لوگوں نے شیخ الہند سے کہا کہ آپ تعلیم و تربیت میں اپنی زندگی بسر کریں کیونکہ دعوت وتبلیغ احادیث نبویؐ کی خدمت ضروری ہے۔مولانا نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کو میں مذہبی فریضہ سمجھتا ہوں جب تک زندہ رہوں گا آزادی وطن کے لئے محنت جدوجہد کرتا رہوں گا چلنے کے قابل رہا تو چلوں گا ورنہ چارپائی پر بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے آزادی ہند کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیتہ علماء کاماریڈی نے گزشتہ ٹرم میں کی گئی خدمات پر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کی رپورٹ پیش کی ۔ میر فاروق علی خازن جمعیتہ علماء کاماریڈی نے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ سید عظمت علی جنرل سکریٹری تمام مہمانوں کا استقبال کیا حافظ شیخ امتیاز احمدکی تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہو۔انتخابات میں حافظ فہیم الدین منیر ی کو تیسری مرتبہ با اتفاق آرا ء صدر جمعیت العلماء کاماریڈی ضلع ، سید عظمت علی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ احمد ساگر ودیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا حافظ محمد یوسف حلیمی انور نے استقبالیہ کلمات پیش کئے مفتی محمد خواجہ شریف صدر میدک حافظ عبداللہ صدر چیکنٹہ مولانا غفران اللہ یلاریڈی حافظ عبداللہ رامائم پیٹ موجود تھے ۔مولانا مفتی عرفان قاسمی زم زم کی دعا پر اجلاس مکمل ہوا ۔محمد عبدالرحیم محمد ماجد اللہ محمد فیروزالدین محمد حنیف، محمد سلیم الدین ، محمد امجد ، مرزاحفیظ بیگ اراکین بلدیہ ، مقصود احمد ایڈوکیٹ ،شیخ نور الیاس امیر تبلیغی جماعت، محمد حمزہ، محمد ماجد اللہ، محمد عبدالواجد علی نے آنے والے تمام مہمانوں کی ضیافت کی۔