پنچاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مرکزکی نریندر مودی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ اگر ماضی میں کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا تھا تو استعفیٰ مانگے جاتے تھے۔ شیوراج سنگھ چوہان‘ ولاس راؤ دیشمکھ نے بھی استعفیٰ دیاتھا۔
پی چدمبرم کے استعفیٰ کو من موہن سنگھ نے منظور نہیں کیاتھا مگر آج استعفیٰ نہیں مانگے جاتے بلکہ حکومت کی ناکامی پر سوال کرنے والوں کو ملک کا غدار قراردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی موضوع تھا تو الیکشن اس کے عنوان پر لڑنا تھا ۔
سدھو نے کہاکہ اس کے بجائے مودی اور بی جے پی فوج کے کاندھوں کا استعمال کررہی ہے۔
سدھو نے کہاکہ سب سے زیادہ دہشت گرد حملے پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی۔ انہو ں نے فوجی دستوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا بھی مودی حکومت پر الزام عائد کیا اورکہاکہ آرمی چیف کی جانب سے فوجی جوانوں کو ائیرلفٹ کرانے کی مانگ کو ٹھکرادیا اور تین ہزار فوجی جوانوں کی زندگیوں سے کھلے عام کھلواڑ کیا۔
انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم مودی کا قافلہ جاتا ہے تو سارے راستے بند کردئے جاتے ہیں‘ پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا اور فوجی جوانوں کو کھلا چھوڑ دیا۔
سدھو نے کہاکہ خفیہ ادارو ں کی ناکامی کے سبب پلواماں دہشت گرد حملے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے لئے ایک مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہے مگر یہ ہمیں چوکیدار دے رہے ہیں جو چور ہیں۔ دی کوئنٹ کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔