ہندوستان کی عوام بی جے پی کو شکست دینے والی ہے۔ راہول گاندھی

,

   

واشنگٹن اور سن فرانسیسکو کے بعد گاندھی نیویارک پہنچے جہاں پراتوار کے روز مین ہاتھن میں جاویتس سنٹر پر ایک کمیونٹی ریالی سے وہ خطاب کریں گے۔


نیویارک۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں جیت کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ او ردیگر ریاستوں میں بی جے پی کا ”خاتمہ“ کردیگی‘ اور زوردیتے ہوئے کہاکہ یہ صرف کانگریس پارٹی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی عوام ہے جو ان کی نفرت سے بھری ائیڈیالوجی کو شکست دینے جارہی ہے۔

انڈین اورسیز کانگریس امریکہ کی جانب سے ہفتہ کی شام کو منعقدہ ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ ”ہم نے دیکھا ہے کہ کرناٹک میں ہم بی جے پی کا خاتمہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں شکست نہیں دی ہے ہم نے ان کا خاتمہ کیاہے۔

ہم نے انہیں کرناٹک میں ختم کردیا ہے“۔واشنگٹن اور سن فرانسیسکو کے بعد گاندھی نیویارک پہنچے جہاں پراتوار کے روز مین ہاتھن میں جاویتس سنٹر پر ایک کمیونٹی ریالی سے وہ خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک کے الیکشن میں بی جے پی نے ”ہر حربہ استعمال کیا‘ ان کے پاس سارا میڈیاہے‘ ان کے پاس ہمارے سے د س گنا زیادہ دولت ہے‘ ان کی حکومت ہے‘ ان کے پاس ایجنسی ہے۔ ان کے پاس سب کچھ ہے اور پھر بھی ہم نے انہیں ختم کردیا“۔

وہاں پر موجود لوگو ں کی تالیو ں کی گونج میں انہوں نے کہاکہ ”او ر میں آپ بتانا چاہتاہوں کہ ہم اب تلنگانہ سے انہیں ختم کریں گے۔ اس الیکشن کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کوڈھونڈنا مشکل ہوجائے گا“۔

اس سال کے آخر میں اس جنوبی ریاست میں الیکشن متوقع ہیں۔کانگریس کے حامی‘ اہلکار او رپارٹی ممبرس اور تارکین وطن کی بڑی تعداد اس کمیونٹی تقریب میں شریک ہوئے جس میں نیویارک کے سٹی میئر ایرک اڈمس بھی شامل ہوئے تھے۔

تلنگانہ کے علاوہ‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑپ میں بھی انتخابات ہیں وہاں پر بھی ہم وہیں کریں گے جو کرناٹک میں کیاہے“۔ تلنگانہ کی گونج میں راہول گاندھی نے یہ بات کہی ہے۔

گاندھی نے کہاکہ ”یہ صرف کانگریس پارٹی کا کام نہیں ہے جو بی جے پی کو شکست دی ہے۔ یہ کام ہندوستان کی عوام‘ مدھیہ پردیش کے عوام‘ تلنگانہ کی عوام اور راجستھان کی عوام‘ چھتیس گڑھ ہے جو بی جے پی کو شکست دینے جارہا ہے“۔

انہوں نے اس کی وجوہات ہندوستان کی عوام کی نفرت کی سیاست سے بیزار گی کا اظہار بتایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب سے کانگریس کا نظریہ پیار ومحبت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں بی جے پی نے الیکشن کو پولرائز کرنے کی کوشش کی وار کمیونٹیوں کے درمیان میں غصہ او رنفرت پیدا کی تھی۔ گاندھی نے کہاکہ ”وزیراعظم نے خود ایسا کیاتھا‘ کیا یہ کام آیا“۔

گاندھی نے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے اعلان کیاکہ الیکشن قیمتوں‘ بے روزگاری اور بدعنوانی پر ہے۔ گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران لگائے گئے اپنے نعرے کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ”نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولیں گے“۔

تارکین وطن اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ ”آپ دیگر مذاہب کا احترام کریں۔ دوسری تہذبوں کااحترام کریں۔ دوسرے لوگوں کااحترام کریں‘ خواتین کا احترام کریں۔ او ریہی بہترین طریقہ ہے بی جے پی سے مقابلہ کا کہ اپنے عقائد اوریقین کے مطابق زندگی گذاریں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے ساتھ لڑائی مشکل نہیں ہے