ہندوستان کی معیشت 2024 تک 5 ٹریلین ڈالر ہوجائے گی

,

   

حکومت کے مختلف ریلیف اقدامات بروقت لاک ڈاؤن سے ہندوستانی معیشت بحال :وزیراعظم

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزی سے اپنے ٹریک پر واپس آرہی ہے ۔ حکومت نے بروقت لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے مختلف ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ۔ اس سے سماج کے تمام طبقات کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملی اور تمام معاشی شعبوں کو کووڈ۔ 19 وباء کے باعث ہونے والے نقصانات سے بچایا گیا ۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سال 2024 ء تک ہندوستان کی معیشت 5 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔ کورونا وباء کے بحران میں حکومت کو موقع فراہم کیا کہ وہ تیزی سے اصلاحات کا عمل شروع کرے جن کا کئی برسوں سے انتظار کیا جارہا تھا ۔مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کوئلہ ، زراعت ، لیبر ، ڈیفنس ، سیول ایویشن جیسے شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے ہیں ۔ مودی کا یہ انٹرویو اکنامک ٹائمس میں شائع ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 ویکسین ہر ہندوستانی تک پہنچایا جائے گا ۔ جب یہ ویکسین دستیاب ہوگا اس کو سب سے پہلے اہم اور فرنٹ لائن ورکرس کے تحفظ کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔ اس لئے حکومت نے شروع میں ہی ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرکے درست فیصلہ کیا تھا ۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان نے کورونا پر قابو پانے کی ہرممکنہ کوشش کی ہے لیکن معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے ۔

سابرمتی میں مودی کا 50 سالہ قدیم طیارہ میں سفر
سابر متی : وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے سی پلین سرویس کا آغاز کیا ۔ گجرات کے ضلع نرمدا میں کیواڈیا کے قریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اور سابر متی ریور فرنٹ کے درمیان 50 سالہ قدیم اس طیارہ میں سفر کیا ۔ 19 نشستی سی پلین کو دو پوائنٹس کے درمیان استعمال کیا جائے گا ۔ دو انجن والے اسپائس جیٹ کے طیارہ کو سی پلین سرویس کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو تقریباً 50 سالہ پرانا ہے۔ وزیراعظم کی پرواز کے دوران تمام سیفٹی اقدامات کئے گئے تھے۔