ہندوستان کی پہلوان سیما بسلا کا اولمپک کا سفر ختم

   

ٹوکیو ۔ہندوستانی پہلوان سیما بسلا کی ٹوکیو اولمپک مہم جمعہ کو یہاں تین مرتبہ کی اولمپک میڈل جیتنے والی آذربائیجان کی ماریا اسٹینڈنک کے خلاف شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔ دراصل سیما جمعہ کو یہاں خواتین کی فری اسٹائل ریسلنگ کے50 کلو گرام زمرے کے اپنے پہلے میچ میں تیونس کی سارا حمدی سے ہار گئی تھیں۔ اگرچہ سیما کو فائنل میں پہنچنے کے بعد برونز میڈل کے میچ میں چیلنج کرنے کا موقع ملا لیکن حمیدی کی شکست کے ساتھ وہ اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔2019 افریقی کھیلوں میں سلور میڈل جیتنے والی سارا نے افتتاحی مقابلے میں29 سالہ سیما کو 3-1 سے شکست دی۔ دونوں پہلوانوں نے میچ کا اچھا آغازکیا اور پوری کوشش کی کہ ایک دوسرے کو پوائنٹس نہ دیں۔ دریں اثنا میچ ریفری نے سیما کو پیسی ویٹی کے لیے 30 سیکنڈ میں اسکور حاصل کرنے کے لئے کہا لیکن وہ پوائنٹ حاصل نہیں کرسکیں جس کا فائدہ ساراکو ایک پوائنٹ کی شکل میں ملا۔ دوسرے راؤنڈ کے آغاز پر سارا ایک اور پوائنٹ حاصل کرکے 2-0 سے آگے ہوگئیں جبکہ سیما دباؤمیں نظرآئیں حالانکہ سیما نے جارحانہ انداز اختیارکیا اور پوائنٹ حاصل کیا لیکن آخر میں تیونس کی پہلوان نے مزید دو پوائنٹس لئے اور مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کرلیا۔