ہندوستان کی کارروائی پر قریشی کی اقوام متحدہ سے درخواست

   

اسلام آباد۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی کارروائی سے گھبرائے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے علاقائی امن و استحکام قائم کرنے کے لئے پہل کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر قریشی نے مسٹر گوٹریس کو مکتوب لکھ کر ہندوستان کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کی کارروائی سے علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 26 فروری کو صبح اس کارروائی کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے انجام دیا۔مسٹر قریشی کے اس مکتوب کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے مسٹر گوٹریس کے دفتر میں پہنچایا۔