ہندوستان کی ہاکی ٹیموں کو جرمنی کے ہاتھوں شکست

   

ویلنسیا:یہاں کھیلے گئے ہاکی میچ میں ہندوستانی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں نویں منٹ میں ابھیشیک کے فیلڈ گول سے برتری حاصل کی اور اس کے فوراً بعد شمشیر سنگھ نے 14ویں منٹ میں ایک اور میدانی گول داغ کر اور پہلے کوارٹر کا اسکور 2۔0 کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں کافی جد و جہد رہی۔ جرمنی کی جانب سے مالٹے ہیل وِگ نے 28ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2۔1 کر دیا۔ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں مضبوط دفاعی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جرمنی کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ کسی بھی موقع کا فائدہ نہ اٹھا کر سکا۔جرمنی کے کرسٹوفر روہر نے 50ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کے ذریعہ گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ اس کے بعد جرمنی نے 51ویں منٹ میں گونزالو پئی لاٹ کے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر برتری حاصل کی اور میچ 3۔2 سے جیت لیا۔