نئی دہلی : مودی حکومت نے مالدیپ کیلئے بھی بڑے بجٹ کا اعلان کیا ہے ۔چین کے کہنے پر محمد معیزو نے ہندوستان کے ساتھ کچھ دغا کیا ۔ اس کے باوجود حکومت ہند نے مالدیپ کیلئے 400کروڑ روپئے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ مالدیپ کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی جب کہ بھوٹان کے بجٹ میں کچھ کمی کی گئی ۔ اس سال حکومتنے بھوٹان کیلئے 2,068کروڑ روپئے مختص کئے ہیںجو کہ گزشتہ مالی 2,400روپئے تھا ۔
شہزادہ ہیری اننت امبانی کی پوسٹ ویڈنگ میں شرکت کریں گے
ممبئی/ لندن : ایشیا کی امیر ترین شخصیت، ہندوستانی صنعت کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد لندن میں ہونے والی تقریب میں پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کی شرکت متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جلد برطانیہ واپس آرہے ہیں۔ انہیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔