ہندوستان کے خلاف سیریز ظاہر کرے گی کہ ہم کہاں ہیں : لیچ

   

لندن : انگلش ٹیم کے اسپنر جاک لیچ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز یہ طئے کرے گی کہ ہماری ٹیم کا معیار کیا ہے اور ہم کہاں ہیں ۔ تاہم ہندوستان کے خلاف مجوزہ 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں انگلش کھلاڑی بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ لیچ جنہوں نے رواں برس مارچ میں جب انگلینڈ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو اس موقع پر انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 18 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ ہندوستان پر بہتر مظاہرہ اور 18 وکٹوں کے حصول نے ان کے اعتماد کو بلند کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ٹرینٹ بریج میں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں بھی وہ بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ لیچ نے مزید کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے خلاف بہتر مظاہرہ کرسکتا ہوں ۔ انگلینڈ میں اسپین بولنگ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیچ نے کہا کہ یہاں کی وکٹیں کسی قدر خشک ہوتی ہیں جس پر اسپنرس کیلئے بہتر مظاہرہ کرنا آسان ہوگا ۔ لیچ نے کہا کہ ہندوستان ایک طاقتور ٹیم ہے اور اس کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز سے اندازہ ہوجائے گا کہ ہم کہاں ہیں ۔ ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی اس سیریز میں لیچ بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے رواں برس کے اواخر آسٹریلیا کے خلاف آشیس سیریز میں اپنا مقام مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ لیچ کے بموجب وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل کرنے کیلئے وہ کوشش کررہے ہیں ۔