ہندوستان کے شہریت قانون کے مضمرات پر امریکی سفیر کا اظہار تشویش

   

واشنگٹن ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے شہریت ترمیمی قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذاہب آزادی سیام براؤن بیک نے کہا کہ جمہوریت کے پیروکار کی حیثیت سے ہم ہندوستان کے اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔ لیکن شہریت ترمیمی قانون کے مضمرات پر ہمیں تشویش ہے ۔ ہندوستان کی عظیم تر طاقتوں میں سے دستور ایک مضبوط چٹان کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہمیں توقع ہے کہ حکومت دستوری اصولوں پر کاربند رہے گی ۔ مذہبی آزادی کے بشمول دستور میں دیئے گئے تمام مراعات پر عمل کیا جائے گا۔