ہندوستان کے نئے ای ۔ کامرس قوانین متنازعہ : والمارٹ

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) والمارٹ جس نے فلپ کارٹ کو 16 بلین ڈالرس میں خریدا، نے جاریہ سال جنوری میں حکومت امریکہ سے کہا تھا کہ ہندوستان کے نئے ایف ڈی آئی قوانین برائے ای ۔ کامرس متنازعہ اور متعصبانہ ہیں۔ ان قوانین کا اطلاق یکم ؍ فروری سے ہوا تھا جس کے تحت کمپنیوں کو مصنوعات ایسی فرمس کے ذریعہ فروخت کرنے پر امتناع عائد کردیا گیا تھا جس میں ان کا ایکوئٹی انٹرسٹ ہو۔ والمارٹ کا استدلال ہیکہ اس طرح اس پالیسی کے ذریعہ بیرون ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ روا رکھا گیا ہے اور یہاں تک کہ مقامی سطح پر چھوٹی کمپنیوں کیلئے بھی فائدہ مند نہیں ہے۔