ہندوستان کے وزیراعظم کے دورے کے سعودی نے دیا ہندوستان کو بڑا تحفہ، نہیں مہنگا ہوگا پیٹرول

,

   

پچھلے مہینے سعودی عرب کے پیٹرولیم کی ارامکو کمپنی پر حملہ ہوا تھا، اسکے بعد سے عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا، اور جس کی وجہ سے معاشی بدحالی سے دوچار ہندوستان پر مزید منفی اثرات پڑنے کے امکانات تھے، اور حکومت ہند کو اس سلسلے میں فکر دامن گیر تھی، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے پیٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ اس چیز سے ہندوستان کی قیمتوں پر کوئی اثر ہونے نہ دیں۔

سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اوصاف سعید نے ہندوستانی میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب نے ہندوستان کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ تیل کا معتمد اور بھروسے مند ذریعہ بنے رہیں گے۔ ہندوستان کو جتنی بھی تیل کی ضرورت ہو گی سعودی اسے فراہم کیا جائے گا۔ ہندوستان سعودی عرب سے تقریبا 18 فیصد تیل خریدتا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان نے 39.8 ملین میٹرک ٹن تیل خریدا تھا۔ اسی طرح ہندوستان میں 30 فیصدی ایل پی جی سعودی عرب سے آتی ہے۔ سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر اعظم مودی نے آرامکو جھٹکے کے باوجود مسلسل تیل سپلائی کے لئے کا ذاتی طور پر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا تھا۔