ہندوستان کے 123 سالہ شخص کی ابوظہبی میں آمد

   

٭ ابوظہبی : ہندوستانی ریاست اُترپردیش کے بنارس سے تعلق رکھنے والے سوامی سیوانند جب ابوظہبی ایرپورٹ پر اُترے تو یو اے ای کے ایمیگریشن آفیسرس اُن کا پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد حیران رہ گئے چونکہ پاسپورٹ کے حساب سے اُن کی پیدائش8 اگسٹ 1896ء میں کولکتہ میں ہوئی تھی ۔ شیوانند کی عمر کی تصدیق ہندوستانی پاسپورٹ اتھارٹیز نے مندر کے رجسٹر سے بھی کردی ہے ۔ مبینہ طورپر شیوانند گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کیلئے کئی بار اپلائی کرچکے ہیں ۔