ہندوستان کے 48ویں چیف جسٹس‘ جسٹس وینکٹ رامنا

,

   

انہوں نے 1979سے 1980تک دو سالوں کے لئے ایک صحافی کے طور پر کام کیا‘ ایناڈو اخبارکے لئے سیاسی اور قانونی معاملات کی رپورٹنگ کی


نئی دہلی۔۔جسٹس نوتھا لاپتی وینکٹ رامنا نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھا ل لیاہے۔ اب وہ 48ویں چیف جسٹس آف انڈیا(سی جے ائی) بنے ہیں اور انہوں نے جسٹس شرد اروندبابڈی سے یہ عہدہ حاصل کیاہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے جسٹس رامنا کو وزیراعظم نریندر مودی‘ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں راشٹر پتی بھون میں حلف دلایاہے۔

پہلی نسل کے وکیٹ جسٹس رامنا کو کارنک میوزیک کا شوق ہے ا ن کی معیاد26اگست2022کو ایک سال چار ماہ سی جے ائی کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد پوری ہوجائے گی۔

کسان خاندان میں آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے پونا وارم گاؤں میں 27اگست1957کو جسٹس رامنا کاجنم ہوا تھا۔انہوں نے 1979سے 1980تک دو سالوں کے لئے ایک صحافی کے طور پر کام کیا‘ ایناڈو اخبارکے لئے سیاسی اور قانونی معاملات کی رپورٹنگ کی۔

رامنا کا بار میں داخلہ 10فبروری 1983کو ہوا‘ اور انہوں نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ‘ سنٹر او رآندھر ا پردیش ایڈمنسٹرٹیو ٹرائبونلس اور سپریم کورٹ میں خدمات انجام دئے۔

وہ ائین‘ سیول‘ لیبر‘ خدمات اور انتخابی معاملات میں ماہر ہیں۔ انہوں نے بین ریاستی ندی ٹرائبونل میں بھی خدمات انجام دئے ہیں۔ ابتداء میں انہیں آندھرا پردیش کے مستقبل کے جج کے طور پر 27جون2000کو تقرر عمل میں لایاگیا۔

انہوں نے متصل ہائی کورٹ میں کارگذ ار چیف منسٹر کے طور پر بھی 10مارچ2013سے 20مئی2013تک کام کیاہے۔

جموں کشمیر میں ارٹیکل 370کی برخواستگی کے بعد انٹرنٹ خدمات کی منسوخی کے پیش نظر وادی میں دوبارہ دوبارہ مذکورہ خدمات کی بحالی کی مانگ پر مشتمل ایک درخواست کی سنوائی کرتے ہوئے انہو ں نے جموں کشمیر میں مکمل طور پر انٹرنٹ کی بحالی کے لئے ایک جائزہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لانے کی پچھلے سال ہدایت دی تھی