ہندوستان ہندو اور مسلم دونوں کا ملک ہے امتیازی سلوک درست نہیں: نانا پاٹیکر

   

پونے : بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے کہا کہ ہندوستان ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کا ملک ہے اور معاشرے میں تقسیم اور امتیاز درست نہیں ہے۔ نانا پاٹیکر نے یہ بات یہاں ایک تقریب کے موقع پر فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔1990 کی دہائی میں وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے اخراج کے معاملے سے متعلق فلم دی کشمیر فائلز پر ہونے والی بحث کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکار نے کہا کہ یہ ملک ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کا ہے اور ان کے لیے ایک ساتھ رہنا اور جینا ضروری ہے۔اگر دو برادریوں میں تقسیم ہو تو یہ اچھی بات نہیں۔تاہم پاٹیکر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی تک فلم نہیں دیکھی ہے اور وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکیں گے۔ لیکن کسی فلم پر تنازعہ کھڑا کرنا اچھی بات نہیں۔