ہندوستان 400 رنز عبور کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

   

راجکوٹ : ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں تاریخ رقم کی۔ ٹیم انڈیا نے ونڈے کرکٹ میں پہلی بار400 رنزکا ہندسہ چھوا۔ ہندوستان کا پچھلا سب سے زیادہ اسکور 370 رنز تھا لیکن راجکوٹ میں اسمرتی مندھانا اور پرتیکا راول کی سنچریوں کی بنیاد پر ٹیم انڈیا نے400 کا ہندسہ چھو لیا۔ ہندوستان نے صرف 46 اوورز میں 400 رنزکا اسکور عبور کر لیا۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ونڈے میں400 رنزکا اسکور عبور کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہے۔ خواتین کرکٹ میں چھٹی بارکسی ٹیم نے 400 کا ہندسہ چھوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار مرتبہ ونڈے میں400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا یہ کارنامہ ایک بار انجام دے چکا ہے۔ ٹیم انڈیا ونڈے میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف 4 بار 400 کا ہندسہ پہنچ چکا ہے۔ ایک بار ڈنمارک کے خلاف اور ایک بار پاکستان کے خلاف 400 سے زائد کا اسکور بنا ہے۔ ٹیم انڈیا نے لگاتار دو میچوں میں350 سے زیادہ رنز بنائے ہیں، یہ بھی ہندوستانی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ نے مسلسل تین بار ونڈے میں350 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ٹیم انڈیا نے 12 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں370 رن بنائے تھے جو ونڈے میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا، لیکن صرف 72 گھنٹے میں ٹیم انڈیا نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹیم انڈیاکو400 سے آگے لے جانے میں اوپنرز اسمرتی مندھانا اور پرتیکا راول نے اہم کردار ادا کیا۔ پرتیکا نے 129 گیندوں میں 154 رنزکی اننگز کھیلی۔ یہ ونڈے کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ وہیں کپتان اسمرتی مندھانا نے صرف 80 گیندوں میں 135 رنز بنائے۔ اس کھلاڑی نے صرف 70 گیندوں میں سنچری بنائی اور ونڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والی خاتون ہندوستانی کرکٹر بن گئیں۔ٹیم انڈیا نے آئرلینڈ کے خلاف 50 اوور میں 435 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر ریچا گھوش نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا کی اننگز کے دوران کل 9 چھکے اور 48 چوکے لگے۔