ہندو اور مسلم کاریگروں نے رام مندر کیلئے 2100 کیلووزنی گھنٹی تیار کی

   

اترپردیش کے ایٹا ضلع کے جلیسر ٹاؤن میں ہندو اور مسلم کاریگروں نے ملکر ایودھیا کی رام مندر کیلئے 2100 کیلو گرام وزنی گھنٹی تیار کی ہے ۔ کرافٹ مین اقبال میستری نے اس گھنٹی کا ڈیزائن تیار کیا ۔ اس گھنٹی کو اوپر سے نیچے تک ایک ہی یونٹ میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس کی تیاری میں سونا ، چاندی ، کاپر ، زنک ، براز ، لوہا اور دیگر اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے ۔