ہندو قائدین کی مسلم خواتین کو سرعام زیادتی کی دھمکی

   

لکھنو ۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ لکھنو کے قریبی علاقہ میں جنونی ہندو مذہبی قائد نے کھلے عام مسلمان خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ لکھنو کے نواحی علاقہ سیتا پورمیں ہندومذہبی قائد نے لاؤڈاسپیکر پر مسلمان خواتین کو ہراساں کیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوانتہاپسند مذہبی قائدین لاؤڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع سے خطاب میں مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کانشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسب روایت ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے اسے گرفتارنہیں کیا ہے۔