حیدرآباد۔ دائیں بازو تنظیموں کی جانب سے ادارے کی قدیم ویڈیوکو ٹوئٹر پر پوسٹ کئے جانے کے بعد جس میں امن او راتحاد کو فروغ دیاگیا ہے ٹوئٹر پر ریڈ لیبل کے بائیکاٹ کی مہم گشت کررہی ہے۔
کچھ لوگوں نے2018کا اشتہار سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیاجس میں ہندو مسلم اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیکھا یاگیا ہے۔
اس اشتہار میں دیکھا گیا ہے کہ مغربی ہندوستان میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہوار گنیش چتروتی کے موقع پر ایک ہندو شخص بھگوان گنیش کی مورتی کسی مسلمان کاریگر کے پاس سے خریدنے کے لئے آتا ہے۔
#BoycottRedLabel
Redlabel – you don't have to teach us to be peaceful. We are already peaceful religion and don't bother. Boycott all HUL products pic.twitter.com/azOdmASpGZ— Vishal Shinde (@Vish4791) September 1, 2019
ایسا نہیں ہے کہ ریڈلیبل تیار کرنے والی ہندوستان یونیلیور کو پہلی مرتبہ اس طرح کی صورتحال حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مئی 2019میں اسی وجہہ سے سرف ایکسل کے بائیکاٹ کی مہم ٹوئٹر پر چھیڑی گئی تھی۔ ہندو قوم پرستوں کا الزام ہے کہ کمپنی ہندو مسلم ہم آہنگی کو فروغ دینے کاکام کررہی ہے۔
سرف ایکسل کا اشتہار کچھ اس طرح کا تھا کہ ایک چھوٹی ہندو لڑکی جو سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں‘
اپنی دوست کو نماز کے لئے مسجد پہنچانے اور اس کو رنگوں سے بچانے کی خاطر اپنی سفید ٹی شرٹ کو رنگ آلود کررہی ہے۔