لکھنؤ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس سے آر ایس ایس کا پرچم ہٹانے والے سینئر عہدیدار کے خلاف ’مذہبی جذبات و احساسات‘ مجروح کرنے کے الزام کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈاملے نے منگل کو مبینہ طور پر پرچم ہٹادیا تھا جب آر ایس ایس اور اے بی وی پی کے ارکان کیمپس شاکھا میں یوگا کررہے تھے۔ آر ایس ایس کارکنوں نے سینئر عہدیدار کے اقدام کو پرچم کی بیحرمتی قرار دیا اور کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔