بستی : نیپال میں آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ہندوستان-نیپال سرحد جمعرات کی آدھی رات سے 20 نومبر تک بند رہے گی۔آج یہاں یہ معلومات دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جب ہندوستان میں انتخابات ہوتے ہیں تو دوست ملک نیپال سے بات چیت کے بعد سرحدوں کو بند کر دیا جاتا ہے تاکہ انتخابات کو پرامن طریقے سے کرایا جا سکے ۔ اس بار دوست ملک نیپال کے لیے مختلف عہدوں کے لیے ووٹنگ کی تاریخ اتوار کو طے کی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ نیپال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے ۔ نیپال میں انتخابات کے پرامن انعقاد سے 72 گھنٹے قبل ہند-نیپال سرحد کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔