ہند۔چین سرحد کے قریب فضائیہ کی نائیٹ پٹرولنگ

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کے مگ۔29 لڑاکا طیارہ، اپاچی ہیلی کاپٹر اور چینوک ہیلی کاپٹر انڈیا۔چائنا سرحد کے قریب محاذی چوکیوں کی رات کے اوقات میں نگرانی کر رہے ہیں۔15 جون کو دونوں ملکوں کے درمیان ایل اے سی کے قریب گلوان وادی میں فوجی دستوں کی پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 ہندوستانی جوان شہید ہوئے ۔ تب سے دونوں طرف کشیدہ صورتحال ہے جو گزشتہ روز سے کم ہونے لگی۔ انڈین ایرفورس کے لڑاکا جیٹ طیاروں کو شائد ماضی قریب کے تلخ تجربہ کے پیش نظر نائیٹ پٹرولنگ میں استعمال کیا جارہا ہے۔