ملبورن ۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب آسٹریلیا اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز ملتوی کردی گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہندوستانی ویمن ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا تاہم اب اس ٹور کو اگلے سیزن تک ملتوی کردیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب سیریز اگلے سیزن تک ملتوی کی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز میں تین ونڈے شامل تھے، تاہم اب اس میں ٹوئنٹی20 کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔یادر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ہندوستان کے دورہ کو پروگرام کے مطابق ہی برقرار رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں ہے ۔