ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان جلد ہی شروع ہونگی ٹرین خدمات

   

کٹیہار: ہندوستان اور اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے افسران کی فروری میں مجوزہ میٹنگ سے دونوں ممالک کے مابین مسافر ایکسپریس ٹرین جلد شروع ہونے کی امید ہے ۔بہار میں نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے ڈویژنل ریل منتظم رویندر کمار ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کٹیہار ریلوے ڈویژن کے ہلدی باڑی اور پڑسی ملک بنگلہ دیش کے چلہاٹی کے درمیان 17دسمبر 2020 کو 55 برسوں بعد مال گاڑی کی کامیاب شروعات کے بعد حکومت ہند نے اب دونوں ممالک کے مابین ایکسپریس ٹرین خدمات شروع کرنے کا فیژلہ کیا ہے۔