ہند ، پاک کا عام قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

   

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان نے چہارشنبہ کو 2008ء کے معاہدہ کی گنجائش کے مطابق اپنی متعلقہ تحویل میں موجود عام شہری قیدیوں اور مچھیروں پر مشتمل فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ وزارت امورخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان نے اپنی تحویل میں موجود 265 پاکستانی سیویلین قیدیوں اور 97 ماہی گیروں کی فہرستیں پاکستان کے حوالہ کئے۔ اسی طرح پاکستان نے 54 سیویلین قیدیوں اور 270 مچھیروں کی فہرستیں ہندوستان کے حوالہ کئے۔ یہ قیدیاں اور مچھیرے ہندوستانی بتائے جاتے ہیں۔