کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے منعقدہ ہند سری لنکا کرکٹ میاچ کے دوران لیڈس کرکٹ گروانڈ کے افق پر ”کشمیر کے ساتھ انصاف“ کا بیانر لہرائے جانے کے بعد بی سی سی ائی نے ائی سی سی کو ایک مکتوب روانہ کیاہے۔
نئی دہلی۔ایک اور واقعہ نے سیاسی رخ اختیار کرلیا جس میں ایک نامعلوم ائیر کرافٹ ہیڈنگی اسٹیڈیم کے اوپر سے مخالف ہندوستان بیانر لہراتے ہوئے ہفتہ کے روز کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران ہند ی سرلنکا کے درمیان ہونے والے میاچ کے وقت لہراتے ہوئے گذار گیا۔
اس غیرمتوقع اور ناقابل برداشت واقعہ پیش آنے کے بعد بی سی سی ائی نے ائی سی سی سے اپنی ایک تحریری شکایت درج کرائی‘ جس میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو لے کر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
میاچ کی شروعات کے کچھ منٹوں بعد ہی ایک ائیر کرافٹ جس پر بیانر لہرارہاتھاکہ”کشمیر کے ساتھ انصاف کیاجائے“ میدان کے اوپر سے گذار گیا۔
ادھا گھنٹہ بعد وہی ائیرکرافٹ اسٹیڈیم کے اوپر سے اڑان بھرا جس پر دوسرا بیانر”ہندوستان نسل کشی ختم کرے‘ کشمیر آزاد کرے“ لکھا ہوا تھا۔
میاچ کے وسط میں جب ہندوستان رنوں کاتعقب کررہاتھا‘ تیسرا ائیرکرافٹ نظر آیاجس کے بیانر پر لکھاتھا”ہجومی تشدد کو ختم کرنے میں مدد کریں“۔
اس تازہ واقعہ کے بعد پیش آنے والی تبدیلیوں سے واقف بی سی سی ائی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ہم ائی سی سی کو تحریر روانہ کررہے ہیں‘ ہیڈنگلی میں آج جو پیش آیاہے کہ اس کے متعلق اپنی تشویش ظاہر کررہے ہیں۔ اگر سیمی فائنل مقابلوں کے دوران بھی یہ پیش آئے گاتو یہ واقعہ بدبختی ہوگی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے“۔
پچھلے دس دنوں میں یہ دوسرا واقعہ کیونکہ افغانستان او رپاکستان کے میاچ کے دوران 29جون کے روز دونوں ٹیموں کے مداح آپس میں اس وقت تصادم کاشکار ہوگئے تھے جب ”بلوچستان کے ساتھ انصاف“ پر مشتمل بیانر ایک نامعلوم ائیرکرافٹ اسٹیڈیم کے اوپر سے آڑان بھرا تھا جو براڈ فورٹ ائیرپورٹ جاکر اترا۔
سیاسی او رنسلی نعروں کے خلاف ائی سی سی کی روداری صفر ہے اور اس نے ایک او رسکیورٹی کوتاہی کو لے کر اپنی بڑی مایوسی ظاہر کی ہے۔
ائی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ”ایسا دوبارہ پیش آنے کی وجہہ سے ہم نہایت مایوس ہیں۔
ائی سی سی مینس ورکڈ کپ مقابلوں کے موقع پر اس طرح کی سیاسی پیغام کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے ہیں“۔
یارک شائیر جو کہ نارتھ انگلینڈ کا حصہ ہے وہاں پر پاکستانیوں کی قابل لحاظ آبادی ہے جس کا مرکز براڈ فورڈ مانا جاتا ہے