ہند ۔انگلینڈ دوسرا ٹسٹ : ٹیم انڈیا کو مجموعی طور پر 171رنز کی سبقت

   

یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری ‘جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ‘انگلینڈ253 رنز پر آوٹ
وشاکھا پٹنم:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم انڈیا نے پہلی باری میں 171رنز کی سبقت حاصل کرلی اور دوسری باری میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے28رنز اسکور کرلئے تھے ۔ اس سے قبل آج اوپنر یشسوی جیسوال کے 209 اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے 6 وکٹوں نے ہفتہ کو دوسرے دن انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کو مضبوط ومستحکم موقف عطا کیا اور زبردست سبقت دلائی۔ دوسری باری میں روہت 13 اور جیسوال 15 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بمراہ کے چھ وکٹوں کے اسپیل کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 253 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بمراہ نے 45 رنزکے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے10ویں مرتبہ پانچ وکٹیں لی ہیں۔ کلدیپ نے بمراہ کو 71 رن پر 3 وکٹ لیکر اچھی طرح سے سپورٹ کیا۔ٹیم انڈیا نے پہلی باری میں 396نز۔ اسکو ر کئے جس میں یشسوی جیسوال کے 209رنز شامل ہیں ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 253رنز پر اوٹ ہوگئی ۔