ہند ۔ سعودی سلامتی پرتعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کرینگے :مودی

   

ریاض،29اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی کے سلسلے میں تعاون اور دفاعی صنعت کے شعبہ میں نئے معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ملکوں کا تعاون رفتار پر ہے ۔مسٹر مودی نے ‘عرب نیوز’ کو دئے ایک انٹرویو میں کہا،‘‘مجھے خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کا تعاون خصوصاً دہشت گردی کے خلاف لڑائی،سلامتی اور استراتجک مسئلوں پر بڑھ رہا ہے۔ میرے قومی سلامتی کے مشیر (اجیت ڈوبھال)نے حال ہی میں ریاض کا بے حد کامیاب دورہ کیا ہے ۔’’وزیراعظم نے کہاکہ ،‘دفاعی تعاون پر ہماری ایک مشترکہ کمیٹی ہے اور ہم باضابطہ میٹنگ کرتے ہیں۔دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں ہم نے آپسی حقوق کے کئی مسئلوں کی شناخت کی ہے ۔ہم سکیورٹی میں تعاون اور دفاعی شعبہ کے متعدد مسئلوں پر معاہدہ کرنے کے عمل میں ہیں۔ساتھ ہی،ہم دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سلامتی مذاکرات کا نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔