ہند ۔ نیوزی لینڈمیچ کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات

   

حیدرآباد : /17 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی ڈے نائیٹ کرکٹ میاچ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ کرکٹ میاچ کیلئے سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور 2500 پولیس ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ میاچ کا آغاز /18 جنوری دوپہر دیڑھ بجے آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں پریس کانفر نس کو مخاطب کرتے ہوئے کمشنر پولیس راچہ کونڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ 39 ہزار افراد کی گنجائش والے اپل اسٹیڈیم میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ، لا اینڈ آرڈر ، تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ، آرمڈ ، فورس کے علاوہ آکٹوپس ، ماونٹیڈ پولیس ، وجرا کی 10 گاڑیاں ، سی ۔ سی ۔ ایس ۔ ایس ۔ بی ۔ ایس ۔ او ۔ ٹی کے علاوہ آتش فرو عملہ کو بھی تعینات کیاجارہا ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں 300 سی سی ٹی وی کیمروںکی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے اور خواتین کیلئے خصوصی طو رپر شی ٹیم کو متحرک کردیا گیا ہے اور آئی ٹی کے انسپکٹر کی نگرانی میں جوائنٹ کمانڈ کنٹرول روم کام کرے گا ۔ اس کے علاوہ اینٹی سبوتاج اور بم اسکواڈ ٹیموں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو ریل کے ذمہ داروں سے رابطہ کرتے ہوئے رات دیر گئے تک میٹرو ریل چلانے کی خواہش کی گئی اور رات تقریباً ایک بجے تک اپل اسٹیڈیم سے اپنے مکانات کو واپس ہونے والے میٹرو ریل کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں بیانرس ، لیاب ٹاپ ، کیمرہ ، سگریٹ ، الیکٹرانک اشیاء ، ماچس باکس ، بیاٹریز ، ہیلمٹ ، بیاگس ، پرفیومس کو اسٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔

کمشنر پولیس دیویندر سنگھ چوہان نے عوام کو اس بات کا اطمینان دلایا کہ وہ میاچ سے بھرپور لطف اندوز ہوں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک ڈی سرینواس اور دیگراعلی عہدیدار موجود تھے ۔ ع